بدھ 24 اکتوبر 2018ء
بدھ 24 اکتوبر 2018ء

جے کے پی پی کا ضلعی کنونشن 21 اپریل کو ہو گا

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) جموں کشمیر پیپلز پارٹی ضلع پونچھ کا ضلعی کنونشن 21 اپریل 2018ءکو منعقد ہو گا ، مرکز نے سردار شریف خان ایڈووکیٹ کو الیکشن کمشنر اور سردار افتخار ایوب ایڈووکیٹ آف ہجیرہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن نامزد کر دیا گیا ہے، امیدواران سے درخواست وصولی کی آخری تاریخ 16 اپریل 2018ءہے، 17 اپریل کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 18 اپریل کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ جبکہ 21اپریل کو پولنگ ہو گی ، الیکشن کمشنر سردار شریف ایڈووکیٹ نے اس حوالہ سے آج چودہ اپریل کو دو بجے ایک میٹنگ طلب کی ہے جس میں اہم امور کو زیر بحث لایا جائیگا۔