هفته 26 مئی 2018ء
هفته 26 مئی 2018ء

نعیم بٹ شہید کے ورثاءاور مبینہ قاتلوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہو گا ،سردار انور،اظہر کاشر

راولاکوٹ (پ ر )جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئیررہنماءسردار محمد انور خان ایڈووکیٹ اور نیپ کے رہنماءسردار اظہر کاشر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج نعیم بٹ شہید کے ورثاءاور مبینہ قاتلوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہو گا کہ کس نے راولاکوٹ کی دھرتی میں رہنا ہے ، پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی پونچھ کی معطلی ، وطن کے عظیم شہید نعیم بٹ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے فیصلہ کن احتجاجی مارچ اور دھرنا ہو گا ، راولاکوٹ کی دھرتی پے نعیم بٹ شہید کے خون کا حساب لیا جائیگا ، ڈی سی اور ایس پی کی راولاکوٹ میں موجودگی اور معطل نہ ہونا حکومت وقت جان بوجھ کر حالات خراب کر رہی ہے ، حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی ، سول سوسائٹی تاجران سیاسی تنظیمیں ، وکلاء، قوم پرست تنظیمیں ہزاروں افراد پہ مشتمل احتجاجی مارچ کی صورت میں ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا ، نعیم بٹ شہید کے وارث خون کا حساب ہر صورت لیں گے ، تمام قوم پرست آزادی پسند کارکنان تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ہر صورت میں دھرنے میں شریک ہونگے ۔