هفته 21 جولائی 2018ء
هفته 21 جولائی 2018ء

متیالمیرہ قتل کیس، تین ملزمان کو14،14 سال، ایک کو 2 سال قید کی سزا سنا دی

مظفراباد،راولاکوٹ (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے راولاکوٹ (متیالمیرہ) میں اگست 2014 میں اراضی کے تنازعہ پر قتل ہونے والے شخص عبدالرزاق خان کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو ماتحت عدالت کی جانب سے ملنے والی سزا مزید اضافہ کرتے ہوئے تین ملزمان کو چودہ،چودہ سال قید اور ایک مجرم کو کلاشنکوف رکھنے کے الزام میں دو سال قید اور 40 ہزار روپے کا جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔پولیس نے چاروں مجرمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔قتل کا یہ واقعہ اگست 2014 میں پیش آیا تھا ۔ عبدالرزاق خان اپنی فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے کراچی میں رہتے تھے،متیالمیرہ میں ان کی آبائی زمین تھی جو طویل عدالتی جنگ کے بعد انہوں نے حاصل کی تھی لیکن مخالف فریق قبضہ نہیں دے رہے تھے۔وقوعہ کی رات وہ اسی اراضی پر تعمیر کیے گے گھر میں اہلیہ کے ہمراہ ٹھرے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا جس کے وہ اور انکی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عبدالرزاق خان جاںبحق ہو گئے تھے۔ 2016 میں سیشن کورٹ راولاکوٹ نے گرفتار تین ملزمان کوسات، سات سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف دونوں فریق آزادکشمیر ہائی کورٹ چلے گئے تھے۔ آزادکشمیر ہائی کورٹ نے دسمبر 2017 میں اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں گرفتار شدگان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ایف آئی ار میں نا مزد ایک ملزم محمد شریف پہلے ہی فوت ہو چکا تھا۔اب آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد تینوں مجرموں اظہر مرشد، ظفرخان ، عابد غنی کو چودہ، چودہ سال قید اور کلاشنکوف رکھنے والے مجرم احتشام شریف کو دو سال قید اور 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔عبدالرزاق خان معروف ڈرامہ رائٹررابعہ رزاق خان کے والد تھے۔رابعہ رزاق خان ایک نجی ٹی وی کے ساتھ بطور ڈرامہ رائٹر کام کر رہی ہیں اور اپنے والد کے قتل کا مقدمہ وہی لڑتی رہی ہیں۔ماتحت عدالت میںسردار اعجاز ایڈووکیٹ ا جبکہ عدالت عالیہ میںمعروف قانون دان راجہ سجاد ایڈووکیٹ پیش ہوتے رہے۔اس فیصلے کے بعد اپنے ایک بیان میںرابعہ رزاق خان نے اطمنیان کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے چار سال تک انتظار کیا لیکن اب انہیں انصاف مل چکا ہے اور وہ اس فیصلے سے مطمین ہیں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم