بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

عالمی یوم ملیریا ، راولاکوٹ میں واک کا اہتمام ،

 راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) دنیا بھر کی طرح پونچھ کے ڈویژن ہیڈکوارٹر راولاکوٹ میں بھی ورلڈ ملیریا ڈے منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولاکوٹ سے ڈاکٹر سردار محمد داﺅد خان DHOپونچھ کی قیاوت میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ صبح ساڑھے دس بجے نکالی گئی واک میں پیرامیڈیکس اور دیگر مکاتب کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا واک نے ملیریا سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر والے بینر اٹھا رکھے تھے واک کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی سی آفیسر نے کہا کہ ملیریا کے نقصانات اور بچاﺅ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی انھوں نے کہا کہ ملیریا ایک جان لیوا مرض ہے جو کہ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے بروقت تشخیص سے قابل علاج ہے ملیریا کی ابتدائی علامات میں کپکپی کے ساتھ تیز بخار سردرد پسینہ آنا قے اور متلی آنا بھوک کا کم لگنا اور جوڑوں کا درد شامل ہے اس موقع پر بتایا گیا کہ مچھر سے بگاﺅ کی ادویات استعمال کی جائیں تیل میٹ کوائل کا ستعمال کیا جائے گھروں کے صحن گملوں ڈرم اور ٹینکی وغیر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے جہاں ضروری ہوپانی ڈھاپ کر رکھا جائے علامات ظاہر ہونے پر مرکز صحت سی ڈی سی ورکر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس رابطہ کیا جائے اور مفت خون ٹیسٹ کیا جائے اس موقع پر ڈاکٹر سردار داﺅد خان نے کہا کہ عوام کو ملیریا جیسے مرض پر قابو رکھنے کیلئے خصوصی دلچسپی لینے چاہیئے او ریہ محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ تعاون سے ہی ممکن ہوسکتا ہے ۔ اس تقریب سے ڈاکٹر نسرین علی اکبر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ملازمین نے بھی خطاب کیا ۔