جمعه 16 نومبر 2018ء
جمعه 16 نومبر 2018ء

شجاع آباد روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، تین نوجوان شدید زخمی

راولاکوٹ ( سٹی رپورٹر ) ، گزشتہ روز شجاع آباد روڈ راولاکوٹ دو موٹر سائیکل کے ٹکراﺅ سے تین نوجوان شدید زخمی ، موٹر سائیکل سوار اسامہ اسلم ، حنان ریاض ، اور حسنین ذوالفقار کو شدید زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال پہنچایا گیا ، جائے حادثہ کے قریبی مکینوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی ، ذرائع کے مطابق اوسامہ اسلم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کے سر پر چوٹ آئی ہے حنان ریاض جن کو تین جگہوں سے فریکچر آیا ہے جبکہ حسنین ذوالفقار کو معمولی چوٹ آئی ہے دونوں شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہیں اوسامہ کا تعلق پوٹھی مکوالاں کچھاں سے ہے جبکہ حنان ریاض اور حسنین ذوالفقار کا تعلق سپلائی بازار راولاکوٹ سے ہے ۔