پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

سنگولہ ، موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی نوجوان عمر فاروق چل بسا

سنگولہ(نمائندہ دھرتی)گزشتہ روزموٹرسائیکل کے حادثہ میں زخمی ہونےو الانوجوان زندگی کی بازی رہاگیا۔راولاکوٹ کے نواحی گاﺅں بنی سنگولہ میں ٹریفک کاالمناک حادثہ بانڈیاں سنگولہ سے نکہ بازارجاتے ہوئے موٹرسائیکل سوارنوجوان عمرفاروق ولدمحمدفاروق نے سنگولہ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابوہونے سے ڈھلوان کی جانب گہری کھائی میں جانے سے شدیدزخمی ہواجس کوراولاکوٹ شیخ زیدہسپتال راولاکوٹ لایاگیاابتدائی طبی امدادکے بعدزخمی کورارولپنڈی منتقل کردیاگیاجوایک دن تک زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعدزخموں کی تاب نہ ہوتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔نوجوان کی حادثاتی موت کی خبرسن کرعلاقہ کی فضاءسوگوارہوگئی جبکہ مرحوم کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے ہیں۔تدفین آج اتوارکوبنی سنگولہ کے مقام پرہوگی ۔مرحوم اپنے والدین کااکلوتابیٹاتھا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم