بدھ 24 اکتوبر 2018ء
بدھ 24 اکتوبر 2018ء

سیاحتی مرکز بنجونسہ میں پارکنگ کے نام پر لوٹ مار،سیاح پریشان

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) سیاحتی مرکز بنجونسہ میں جعل سازی کے ذریعے سیاحوں کی گاڑیوں کی پارکینگ کا ٹھیکہ لینے والے کنٹریکٹر نے انت مچا دی ، معمول کے دنوں میں چھوٹی گاڑیوں سے پچاس روپے اور بڑی گاڑیوں سے سو روپے وصول کیے جا رہے ہیں لیکن جن دنوں میں رش بڑھ جائے تو منہ مانگے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں ، مذکورہ کنٹریکٹر کو یہ ٹھیکہ ضلع کونسل نے دے رکھا ہے حالانکہ کنٹریکٹر کے پاس اپنی اراضی بھی نہیں ہے اور اس نے جعل سازی کے ذریعے یہ ٹھیکہ حاصل کر رکھا ہے ، محکمہ جنگلات کی زمین کو ذاتی ملکیت ظاہر کر کے جہاں ایک طرف جعل سازی سے ٹھیکہ لیا ہے وہاں سیاحوں کیلئے یہ وبال جان بن گیا ہے آئے روز پارکنگ کے معاملہ پر جھگڑے کیے جاتے ہیں اور کئی سیاحوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔