پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

راولاکوٹ ضمنی الیکشن ،سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

راولاکوٹ (دھرتی نیوز )جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ سردار خا لدابراہیم خان (مرحوم ) کی وفات سے خالی ہونے والی نشست حلقہ ایل اے 19پونچھ 3راولاکوٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے بدھ 28نومبر تک مجموعی طور پر سات امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، گزشتہ روز بدھ کو چھ امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائے ، جن میں سابق صد ر ووزیر اعظم حاجی سردار محمد یعقوب خان ، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر، صدرریاست کے مشیر سردار اعجاز یوسف،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری الماس گردیزی ،چیئرمین پی ڈی اے سردار فرہاد علی خان،رائے حق پارٹی کے امید وار مفتی نوید اصغرشامل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ، سابق وزیر سردار طاہر نے دو دن قبل سب سے پہلے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ،،کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت تمام امیدواران کے ساتھ اپنی اپنی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود تھے ۔ الیکشن کمیشن نے تیس نومبر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ مقرر کر رکھی ہے اور ابھی دو دن باقی ہیں،نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار لیاقت آج اپنے کاغذات جمع کروائیں گے جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار حسن ابراہیم کل تیس نومبر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی عبدالرشید ، سردار نوید صادق بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے خواہش مند ہیں جس کا فیصلہ وہ آج کریں گے ۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل الماس گردیزی نے حلقہ ایل اے انیس پونچھ تین سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغزات نامزدگی داخل کروا دیئے کاغزات نامزگی داخل کروانے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابات میں آنے کا فیصلہ کیا ہمیشہ عوامی خدمت کو مقدم اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے جدوجہد کی ہے توقع ہے کہ جماعتی قیادت ٹکٹ کا فیصلہ بھی میرٹ پر کرے گی تاکہ خواتین کی حوصلہ افزائی ہو اگر پارٹی قیادت نے اعتماد کیا تو سیٹ جیت کر قیادت کو تحفہ میں دونگی اس وقت حکومت آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں اس خطے کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے کوشاں ہے حلقہ کے عوام سے بھی توقع ہے کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن پر بھر پور اعتماد کا اظہار کریں گے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم