جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

سابق ڈائریکٹر زراعت سردار محمد اعظم خان (جنڈالی) انتقال گے

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)سابق ڈائریکٹر زراعت سردار محمد اعظم خان (جنڈالی)علالت کے باعث اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔وہ ریٹائرڈمنٹ کے بعد راولپنڈی میں ہی رہائش پذیر تھے۔گذشتہ کچھ عرصہ سے وہ علیل تھے جس کے باعث انہیں ایک ہفتہ قبل دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پیر اور منگل کی درمیانی رات وہ انتقال کر گے۔ان کی نماز جنازہ گیار ہ دسمبر کو چار بجے شام پولیس فاؤنڈیشن راولپنڈی ،بارہ دسمبر کو دس بجے اللہ والی مسجد راولاکوٹ جبکہ تین بجے جنڈالی میں ادا کی جائے گی۔