هفته 14 دسمبر 2019ء
هفته 14 دسمبر 2019ء

راولاکوٹ، ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے شروع

  راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ضلع پونچھ کے حلقہ ایل اے 19 پونچھ 3 کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے شروع ہو چکا ہے۔صبح کے وقت پولنگ اسٹیشنز پر ووٹروں کی تعداد قدرے کم ہے تاہم دوپہر تک ووٹروں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔یہ سیٹ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ ، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھے،ان انتخابات میں مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار طاہر انور خان ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر آزاد کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خان، جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی جانب سے سردارحسن ابراہیم خان، نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے سردار لیاقت حیات خان، راہ حق پارٹی کے نوید اصغر جبکہ اجمل افسر آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں، حلقہ میں ووٹروں کی کل تعداد 92425 ہے، ووٹ ڈالنے کی شرح چالیس سے پینتالیس فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 169 ہے ۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 53 ، حساس کی 58 ہے جبکہ دیگر پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر پانچ رینجرز کے اہلکاروں سمیت ایک پولیس انسپکٹر اور پولیس کے دیگر جوان تعینات کیئے جائیں گے۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر تین رینجرز کے اہلکاروں کے علاوہ پولیس کے جوان ہر پولنگ اسٹیشن پر تعینات کیئے جائیں گے،نارمل پولنگ اسٹیشنز پر دو رینجرز اہلکاراور پولیس ہلکار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم