جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

راولاکوٹ ،3چوری شدہ گاڑیاں برآمد

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ایس ایس پی پونچھ چوہدری محمد امین کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ راولاکوٹ میں چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کی ہیں ۔گزشتہ روز ایس ایچ او سٹی تھانہ راولاکوٹ اکمل شریف کی قیادت میں پولیس پارٹی نے ڈیڑھ ماہ قبل پکھر کے مقام سے محمد نشاد ر خان کی ملکیتی گاڑی کری ڈبہ نمبر 334کو تتہ پانی کوٹلی سے برآمد کیا جس کی نمبر پلیٹ تبدیل کر کر کے جعلی نمبر پلیٹ 737لگائی گئی تھی جبکہ عباسپور سے چوری ہونے والی مہران کار جو علی سوجل اور چوری ہونے والی ایک سوزوکی کیری برمنگ کے مقام سے برآمد کی گئی ۔ ان گاڑیوں کی برآمدگی میں ایس ایچ او اکمل شریف اے ایس آئی قاضی ارسلان اور پولیس اہلکاران محمد سعید نے حصہ لیا مقامی سماجی اور عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی توقع کااظہار کیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی بلاتخصیص کاروائی جاری رکھنے کا زور دیا ۔