جمعه 15 نومبر 2019ء
جمعه 15 نومبر 2019ء

راولاکوٹ، معروف مقدمہ کا فیصلہ، خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) راولاکوٹ کے معروف مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا گیا، ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت راولاکوٹ میں یہ مقدمات زیر سماعت تھا، یہ واقعہ تین سال قبل 15اپریل کو رونما ہوا تھا جس میں عباسپور سے تعلق رکھنے والی خاتون جو چنار ریسٹ ہاؤس کے قریب رہائش پذیر تھی عمران اسحاق نامی نوجوان نے قتل کیا تھا، مبینہ طور پر مقتولہ کی بیٹی کا نکاح عمران اسحاق سے ہوا تھا جو کہ ان سے رخصتی کا مطالبہ کر رہا تھا، اسی دوران ان میں تلخی ہوئی اور ملزم عمران اسحاق نے لکڑی کے ایک ڈنڈے سے وار کرکیاجس کے نتیجہ میں بیگم جان نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی بیٹی مصباح کبیرجو نویں جماعت کی طالبہ تھی شدید زخمی ہوگئی جو زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئی، مقتولہ کی بیٹی بعدازاں باغ منتقل ہو گئی جبکہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، گزشتہ روز 28جون 2019ء کو سردار غضنفر ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت راولاکو ٹ نے فیصلہ سنایا جس کے مطابق ملزم کو سزائے موت سنائی گئی جبکہ اسی مقدمہ میں مقتولہ کی بیٹی کو زخمی کرنے کی پاداش میں اسے پانچ سال، تین سال قید اورورثاء کو 4لاکھ گیارہ ہزار ستاسی روپے دیت ادا کرنے کا حکم بھی سنایا گیا، دیت کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی، اس کے علاوہ ملزم کو مستغیث پارٹی کو زیر بار کرنے کی پاداش میں 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزابھی سنائی گئی، مستغیث کی جانب سے راجہ اعجاز ایڈووکیٹ اور نوشین کنول ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔