جمعه 06 دسمبر 2019ء
جمعه 06 دسمبر 2019ء

ڈار قتل کا ڈراپ سین،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) راولاکوٹ سے چند کلومیٹر دور واقع (ڈار)کے مقام پر رات کی تاریکی میں گیارہ ماہ کے معصوم بچے سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگانا پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا۔تفصیلات کے مطابق 25ستمبر کو عدنان والد محمد الیاس قوم قریش سکنہ ڈار گلہ نے رپورٹ دی کہ میرے بھائی فیضان کے گھر پر شور پڑا ہوا تھا، میں جب بھاگ کر بھائی کے گھر پہنچا تو میرا بھائی فیضان شدید زخمی حالت میں گھر کے باہر پڑا ہوا تھا، میں اپنے بھائی کو فوری طورپر ہسپتال لے گیا، جبکہ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میری بھابی صائمہ زوجہ فیضان اور ایک سال کے معصوم بھتیجے حسنین علی کو بھی بے دردی سے گولیاں ما رکر قتل کر دیا ہے، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا، مقدمہ کی سنگینی کے پیش نظر انسپکٹر پولیس جنرل آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ رینج نے ایس ایس پی چوہدری ذوالقرنین کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی ظفر اقبال، ڈی ایس پی اشتیا ق احمد گیلانی، ایس ایچ او محمد اعجاز، ایس ایچ او تھانہ پلندری اکمل شریف، سب انسپکٹر زاہد حسین عباسی،پرمشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا۔تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت کر کے کیس کا مختلف پہلو سے جائزہ لیا۔مشتبہ افراد سے تحقیقات کیں، ان کا موبائل ڈیٹا لیا گیا، جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی۔دوران تفتیش مشتبہ شکیل ولد غلام حسین ساکن عباسپور جس پر پہلے بھی کئی مقدمات درج تھے، شکیل نے مضروبی کی حالت میں ہسپتال سے رجوع کیا اور ہسپتال میں دوران علاج ہی روپوش ہو گیا، جس کو شبہ کی بنا پر پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ٹریس کرتے ہوئے ضلع حویلی کہوٹہ سے گرفتار کرتے ہوئے شامل تفتیش کیا، شکیل نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول فیضان وغیرہ کو اس کے بھائی شفیق نے قتل کیا ہے، اس پر انتہائی حکمت عملی سے محمد شفیق مذکورہ کو گرفتار کیاگیا، دوران تفتیش اس نے بتایا کہ 24اور 25ستمبر کی درمیانی شب آتشیں پستول 30بور سے مکان کے برآمدہ میں سوئے ہوئے مقتول فیضان اس کی بیوی اور اس کے کم سن بچے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیاتھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا،ملزم محمد شفیق نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے آلہ قتل پستو ل 30بور اپنے گھر سے تھوڑے فاصلے پر پڑاٹ روڈ پر جھاڑیوں میں چھپا رکھا ہے، ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کیاگیا، ملزم نے بتا یا کہ اس نے یہ پستول رضوان ولد فاروق ساکنہ پوٹھی سے خریدا تھا اس پر  رضوان کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ملزم کے انکشاف پر اس کے گھر کی تلاشی لی گئی، دوران تلاشی ناجائز رپیٹر 12بور، ایک ضرب، پستول 30بور، 2ضرب، خنجر 5عدد، آہنی مکے 5عد د، میگزین 3عدد، راؤند 180، کارتوس 50دانہ برآمد کرتے ہوئے مذکورکے خلاف علیحدہ مقدمہ تھانہ پولیس د رج کرتے ہوئے تفتیش جاری ہے، اور ملزم رضوان ولد فاروق کو گرفتار کر لیاگیا، ان خیالات کااظہار ایس ایس پی پونچھ چوہدری ذوالقرنین سرفراز نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ظفر خان، ڈی ایس پی محمد اشتیاق، ڈی ایس پی محمد ذوالفقار، ایس ایچ او سردا راعجاز خان بھی موجود تھے، اس موقع پر صحافیوں کے سامنے ملزمان کو بھی پیش کیاگیا۔جبکہ ملزمان سے بر آمد ہونے والا اسلحہ بھی صحافیوں کو د کھایاگیا۔ایس ایس پی چوہدری ذوالقرنین نے عوام علاقہ سے کہا کہ وہ پولیس پر اعتماد کریں، کسی بھی جرم تک پہنچنے کیلئے پولیس کو مناسب وقت دیں، پولیس نے اس مقدمہ میں بے گناہ کسی بھی فرد کو گرفتار نہیں کیا، چند لوگوں سے تفتیش ضرورکی گئی۔اس موقع پر راولاکوٹ کی مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، عوام علاقہ نے پولیس کارکردگی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پولیس عوام کو انصاف دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔       

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم