اتوار 29 مارچ 2020ء
اتوار 29 مارچ 2020ء

محکمہ برقیات کے ملازم کی انکوائری روکنے سے متعلق درخواست خارج

مظفر آباد(دھرتی نیوز)آزاد جموں کشمیر سروسز ٹریبونل نے محکمہ برقیات راولاکوٹ میں تعینات سابق اسٹور انچارج صادق علی کی وہ درخواست خارج کر دی جس مٰن اس نے عدالت سے اپنے خلاف ہونے والی بدعنوانی اور مالی کرپشن ایک انکوائری روکنے کی درخواست کی تھی۔صادق علی پر الزام تھا کہ انہوں نے بعض دیگر اہلکاران کی معاونت سے بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں کی ہیں،محکمے کے اعلیٰ احکام نے انہیں فوری طور پر ملازمت سے معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن صادق علی  نے سروسز ٹریبونل  سے عارضی حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا کہ اس کے خلاف ہونے والی انکوائری کو روکا جائے۔عدالت نے سماعت کے بعد یہ درخواست خارج کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ عدالت کرپشن یا دیگر محکمانہ معاملات سے متعلق کی جانے والی کسی بھی انکوائری کو روک نہیں سکتی لہذا یہ درخواست خارج کی جاتی ہے۔عدالت کی اس فیصلے کے بعد امکان ہے کہ ان سمیت بعض دیگر ملازمین کے خلاف گزشتہ دس سالوں میں کیے گے گھپلوں سے متعلق اعلیٰ سطع کی انکوائری کی جائے۔صادق علی  طویل عرصے تک ایک ہی جگہ تعینات رہا  اور اس کی ریٹائرمنٹ میں محض چند ماہ باقی ہیں  لیکن اگر انکوائری میں لگائے گے الزامات ثابت ہو گے تو وہ نہ صرف پنشن سے محروم ہو جائیں گے بلکہ انہیں غیر قانونی طریقے سے حاصل کردہ دولت حکومت کو واپس کرنی پڑے گی۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم