اتوار 29 مارچ 2020ء
اتوار 29 مارچ 2020ء

راولاکوٹ،ٹریفک کا پرانا نظام بحال،شہری فیصلے سے لا علم

  راولاکوٹ (دھرتی نیوز) راولاکوٹ شہر میں پرانا ٹریفک پلان بحال کردیا گیا جس پر آج سے عمل درآمد شروع کردیا جائے گا، سٹی ٹریفک انسپکٹر عبدالقدوس کے مطابق انتظامی افسران، تاجران اور دیگر ذمہ داران سے طویل مشاورت کے بعد ٹریفک کی روانی کے لئے پرانے روٹ کو بحال کیا گیا ہے،، ہجیرہ روڈ سے آنے والی گاڑیاں حسب سابق سلیمان چوک مرغ گلی سے نیچے اتریں گی اور جاوید کیفی سے عنائت بیکری، منیر چوک سے ہوتی ہوئی سی ایم ایچ کی طرف جائیں گی جبکہ سپلائی بازار،سی ایم ایچ سے آنیوالی گاڑیاں نالہ بازار، منیر چوک سے کچہری کی طرف جائیں گی جو پی ڈبلیو ڈی آفس سے ٹورازم چوک سے ہوتی ہوئی بینک روڈ اور ہجیرہ روڈ کی طرف جا سکتی ہیں، جبکہ بلدیہ اڈہ سے آنیوالی گاڑیاں بینک روڈ سے براہ راست عنائت بیکری چوک کی طرف جا سکیں گی اورمختلف روٹس پر جانے کیلئے بائی پاس روڈ حسب سابق استعمال کی جا سکیں گی، ڈپٹی کمشنر پونچھ ارشد محمود جرال نے بتایا کہ پرانا ون وے سسٹم بحال کرنے کا فیصلہ متعلقہ اداروں، سول سوسائٹی، تاجران کی دونوں تنظیموں کی مشاورت کے بعد کیا گیا، مشاورت میں شامل لوگوں کا خیال تھا کہ پرانے نظام کی بحالی سے ٹریفک میں بہتری آئے گی، مجسٹریٹ صاحبان کو مامور کیا گیا ہے کہ وہ ٹریفک سسٹم کی مکمل بحالی تک تمام شاہرات کے دورے کرکے ٹریفک پولیس کی معاونت کریں۔ ادھر شہری، تاجران، ٹرانسپورٹرز اور سول سوسائٹی کے افراد اس سے قطعی لاعلم ہیں اور آگاہی کیلئے کوئی مہم چلائی گئی نہ تشہیر کی گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ٹریفک ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہم چند دنوں تک زائد اہلکاران کو تعینات کرکے نظام کو درست کرلیں گے، واضح رہے کہ چند سال قبل بھی اسی طرح سے ون دے سسٹم اپنا یا گیا تھا لیکن بعد ازاں اسے تبدیل کرکے موجودہ نظام بحال کیا گیا کیونکہ ون وے پر منتقل ہونے سے قبل گاڑیوں کو دائیں طرف مڑنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے سامنے سے آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں، ٹریفک کا پرانا نظام بحال کرنے سے سب سے زیادہ متاثر منیر چوک اور ٹورازم چوک ہوں گے۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم