پیر 21  ستمبر 2020ء
پیر 21  ستمبر 2020ء

کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا، 16 ہزار 553 افراد کی جان لے لی

  اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 918 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔پاکستان میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہے جن میں سے تین کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جبکہ ایک، ایک فرد پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہواملک کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاوہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی حکومتوں نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی طلب کر لی گئی ہے ادھر دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 16 ہزار 553 افراد کی جان لے لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی وبا قرار دئیے جانے والے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسے شکست سے دوچار کرنے والے افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ 2 ہزار 429 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کا آغاز چین سے ہوا تھا تاہم چین اب بڑی حد اس مہلک وائرس پر قابو پا چکا ہے تاہم اب اس موذی مرض سے سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہے جہاں اموات کی تعداد 6077 تک پہنچ چکی ہے جبکہ چین میں 3277، اسپین میں 2311، امریکہ میں 582، ایران میں 1812، جرمنی میں 123 اور فرانس میں 860 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جنوبی کوریا میں 120، سوئٹزرلینڈ میں 120، برطانیہ میں 335،  نیدرلینڈ میں 213، آسٹریا میں 21، بیلجیم میں 88، ناروے میں 10، سوئیڈن میں 27 اور ڈنمارک میں 24 افراد اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں۔  کینیڈا میں 24، پرتگال میں 23، ملائیشیا میں 14، برازیل میں 34، آسٹریلیا میں 7، جاپان میں 42، ترکی میں 37، اسرائیل میں ایک، آئرلینڈ میں چھ، پولینڈ میں آٹھ اور یونان میں 17 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک پاکستان میں 6، انڈونیشیا میں 49، سنگاپور میں دو، بھارت میں 10، پیرو میں پانچ، بحرین میں دو، فلپائن میں 33، روس ایک، مصر میں 19 اور ہانگ کانگ میں چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔لبنان میں چار،عراق میں 23، کروشیا میں ایک، میکسیکو میں 4، بلغاریہ میں 3، ارجنٹینا میں 4، تائیوان میں دو، متحدہ عرب امارات میں دو، الجیریا میں میں 17، ہنگری میں سات، تیونس اور یو کرائن میں بالترتیب تین تین افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم