منگل 25 جنوری 2022ء
منگل 25 جنوری 2022ء

ویمن یونیورسٹی باغ کے لیے خطیر رقم کی منظوری

باغ(دھرتی نیوز)ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کی تعمیر کے لیے ایچ ای سی کی طرف سے خطیررقم کی منظوری،فیڈرل پی ایس ڈی پی 2021-22کے لیے یونیورسٹی انفراسٹکچر اور دیگر ضروریات کے لیے 1.2ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔پہلے سے منظور شدہ پراجیکٹ کی رقم کو بھی زمین کا تنازعہ حل کروا کہ ضائع ہونے سے بچا لیا گیا۔ اور ایچ ای سی نے نئی جگہ پر تعمیر شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ وائس چانسلر جامعہ خواتین میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید  کی شبانہ روز کاوشوں سے انتہائی قلیل عرصہ میں جامعہ خواتین کی سابقہ محرومیوں کا ازالہ اور جامعہ خواتین  باغ کو مالی اور انتظامی طور پر مستحکم بنیاد فراہم کر دی گئی۔ صدر ریاست و وزیر اعظم آزاد کشمیر، عدلیہ،حکومت آزاد کشمیراور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی بھر پور معاونت لائق تحسین ہے۔2 اپریل کو جامعہ خواتین میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے  مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد حکومت سردار مسعود خان ہوں گے. ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں 19مارچ 2021ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں جامعہ خواتین کے لیے پی ایس ڈی پی 2021-22کے تحت 1.2ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں پہلے سے منظور شدہ پراجیکٹ  سائیٹ سلیکشن کی وجہ سے تنازعہ کا شکار تھا زمین کا معاملہ حل ہونے کی بنا پر اس خطیر رقم کو بھی ضائع ہونے سے بچا لیا گیا۔ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس اجلاس میں اس پراجیکٹ کی تعمیر کی بھی اجازت دے دی۔اس طرح  جامعہ خواتین کی تعمیر کے لیے دونوں پراجیکٹس کو بیک وقت شرو ع کیا جا سکے گااور آئندہ تین سے چار سال کے اندر جامعہ کی مکانیت اور دیگر ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ادارے کو مستحکم بنیادوں پر چلانے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ اس سلسلہ میں وائس چانسلر جامعہ خواتین پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے اپنی  مستعد ٹیم کے ہمراہ بے لوث اور انتھک محنت سے ادارہ کے لیے بڑی کامیاں حاصل کیں۔اور ادارہ استحکام کی طرف گامزن ہونے لگا۔ وائس چانسلر کی کاوشوں سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،صدر ریاست سردار مسعود خان، عدلیہ، حکومت آزاد کشمیراور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مثالی تعاون رہا اور قلیل عرصہ میں نہایت پیچیدہ اور مشکل معاملات یکسو ہوئے۔ نئے وائس چانسلر بہت سارے چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے میں کامیاب رہے. اور جامعہ کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کر دی گئی۔ صدر ریاست سردار مسعود خان، وزیر اعظم  راجہ فاروق حیدر خان، عدلیہ،حکومت آزاد کشمیراور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی بھر پور معاونت لائق تحسین ہے۔02اپریل بروز جمعہ صدر ریاست جامعہ خواتین کی ایک پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی  شرکت فرمائیں گے جس میں ادارہ کے لیے اس مختصر عرصہ میں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم