اتوار 11 اپریل 2021ء
اتوار 11 اپریل 2021ء

پی ڈی اے حکام کی نااہلی، غفلت، کروڑوں روپے مالیت کی مشینری تباہ

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پی ڈی اے راولاکوٹ کے کروڑوں روپے کے اثاثے تباہ ہونے لگے، ان اثاثوں کو محفوظ کرنے کی بجائے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، پی ڈی اے کا ایک وہیل لوڈ ر /ڈوزرگزشتہ چھ ماہ سے شہر سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر کھڑک کے مقام پر سڑک کے کنارے خستہ حالت میں کھڑا ہے جہاں اس کا کوئی والی وارث نہیں جس کے باعث یہ وہیل ڈوزر جس کی مالیت ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے تباہ ہو رہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ چھ سات ماہ قبل کھڑک کے نواح میں ایک سڑک کی کٹنگ کیلئے یہ وہیل ڈوزر بھیجا گیا جہاں اس کے ٹائر پنکچر ہو گئے، اس کے نئے ٹائر لگوانے اور قابل استعمال بنانے کی بجائے سڑک کے کنارے کھڑا کردیا گیا، اسی طرح ہیوی مشینری منتقل کرنے کیلئے ٹریلر (ٹریلا) بھی پی ڈی اے کے سابق آفس کے ساتھ پڑا زنگ آلود ہو رہا ہے،قیمتی مشینری کی تباہ حالی پر لوگوں میں بھی سخت تحفظات پائے جاتے ہیں، واضح رہے کہ یہ قیمتی مشینری رالاکوٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت پی ڈی اے کو ایرا کی طرف سے فراہم کی گئی تھی لیکن اس مشینری سے فائدہ اٹھانے کی بجائے اسے تباہ کیا جارہا ہے، پی ڈی اے کے متعلقہ ذمہ دارکے مطابق وہیل لوڈر کے ٹائر خریدنے کیلئے فائل زیر کار ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اس کے فنڈز میسر ہوں گے اور اس کے بعد اس لوڈر کو قابل استعمال بنایا جائے گا۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم