پیر 12 اپریل 2021ء
پیر 12 اپریل 2021ء

موٹر سائیکل حادثہ،ایک نوجوان جاں بحق،دو زخمی

کھائیگلہ ( دھرتی نیوز)کھائیگلہ بنجونسہ روڈ پر موٹر سائیکل کا المناک حادثہ،ایک نوجوان ذیشان ریشم جاں بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہو گے، تفصیلات کے مطابق کھائی گلہ کے قریب بنجونسہ روڈ دیالی موڑ پر دو موٹرسائیکل تیزی رفتاری کے باعث آمنے سامنے سے ٹکرا گئے جس سے تین نوجوان بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ لے جایا گیا جہاں گاؤں کوئیاں رقبہ میرہ کے محمد ریشم قریشی کے جوان سال فرزند ذیشان ریشم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے چچا زاد بھائی عاشر رشید اور مخالف سمت سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار سمیع جاوید آف برمنگ شدید زخمی ہوگئے۔نوجوان ذیشان ریشم کی عمر تقریباً 23سال تھی۔ جبکہ سمیع جاوید جن کا تعلق برمنگ سے ہے اور عمر تقریباً 16سال ہے انتہائی سیریس حالت میں ہے۔ یاد رہے کہ دیالی موڑبنجونسہ روڈ پر اکثر نو عمر موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے رہتے ہیں جس کی اطلاع ان کے والدین کو بھی ہے اور کئی بار انتظامیہ کو بھی اس سے آگاہ کیا گیا تاہم نہ ہی ابھی تک والدین نے اور نہ ہی انتظامیہ نے اس کے تدارک کیلئے کوئی پیش رفت کی ہے۔ آج کے اس المناک حادثے نے ایک غریب گھرانہ کے چشم و چراغ کو بجھا دیا ہے۔عوام علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ نوعمر موٹر سائیکل سواروں جو بغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس مصروف ترین شاہرؤں پر ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کھیلتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم