منگل 17 مئی 2022ء
منگل 17 مئی 2022ء

رجسٹرار پونچھ یونیورسٹی ڈاکٹر عدنان ادریس کی گاڑی کو حادثہ ،بال بال بچ گئے

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)رجسٹرار پونچھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عدنان ادریس کی پرائیویٹ گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے ان کے سر میں چوٹ آئی تاہم وہ کسی بڑے سانحے سے بچ گے۔ حادثہ آبائی گھر ہورنہ میری (رانٹ) سے یونیورسٹی کی طرف آتے ہوئے گھر سے کچھ فاصلے پر ہوا ۔ وہ اپنی گاڑی سامنے سے آنے گاڑی سے بچانے کے لیے سڑک کے کچے ایریا پر لے گے جس کے باعث گاڑی ٹکرا گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق سامنے سے آنے والی گاڑی سپیڈ میں غلط سائیڈ سے آ رہی تھی۔ ڈاکٹر عدنان ادریس کو فی الفور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ۔