جمعرات 26 اپریل 2018ء
جمعرات 26 اپریل 2018ء

پاک فوج کے نام پرسوشل ویب ساءٹ پر جعلی اکوءنٹس کا انکشاف

پاکستان کی فوج نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے ایسے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے جو مسلح افواج اور اس کے متعلقہ اداروں کے نام سے قائم کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ اہلکار  کے مطابق  انھیں فوج کی جانب سے 250 سے زیادہ اکاؤنٹس کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اکاؤنٹس فیس بک اور ٹوئٹر سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بنائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے اہلکار کا کہنا تھا کہ جن اداروں کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں ان میں پاکستان کی برّی، بحری اور فضائی افواج کے علاوہ آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس جیسے خفیہ ادارے بھی شامل ہیں۔ اہلکار کے مطابق ان اکاؤنٹس سے غیرمصدقہ معلومات پھیلائی جا رہی تھیں۔اہلکار نے مذکورہ اکاؤنٹس کی مزید تفصیلات تو فراہم نہیں کیں تاہم پاکستان میں ٹوئٹر اور فیس بک پر درجنوں ایسے اکاؤنٹس موجود ہیں جو فوج کا نام استعمال کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ممتاز وکیل عاصمہ جہانگیر کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر کئی ایسے اکاؤنٹس تھے جو بظاہر فوج کی جانب سے چلائے جا رہے تھے اور ان میں انتقال کی جانے والی وکیل کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی تھی۔ ان اکاؤنٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی اور ان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کے فوجی ترجمان کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کی موت پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم