بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ریکارڈ سے نوازشریف کا نام ہٹادیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے پاس موجود حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ریکارڈ سے نوازشریف کا نام بطور صدر ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے قائم مقام سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو خط لکھ دیا ہے ،جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف کا نام پارٹی ریکارڈ سے ہٹایا گیا ہے ۔ خط کے متن کے مطابق ن لیگ کے آئین کے تحت سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 7 روز میں بلانا سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری ہے ۔ الیکشن کمیشن کے تحریر کردہ خط کے متن کے مطابق نوازشریف کا نام ریکارڈ سے 28 جولائی 2017ء سے ختم سمجھا جائے گا۔