بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

مسلم لیگ ن بطور جماعت سینیٹ کے انتخابات سے باہر ہو گئی

الیکشن کمیشن نے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے سربراہ کی نااہلی کے بعد اس کے چیئرمین کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے جاری کیے گئے ٹکٹس کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعرات کو مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے پارٹی ارکان کو نئے ٹکٹ جاری کیے تھے اور یہ ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تھے۔ تاہم الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ نون کے ارکان کو سینیٹ کے جاری کردہ نئے ٹکٹس کو مسترد کرتے ہوئے انھیں آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔