اتوار 27 مئی 2018ء
اتوار 27 مئی 2018ء

بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 24پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری

  اسلام آباد(اے این این)بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کردی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کی کمی کے باعث عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ اس کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی سے 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان محروم رہیں گے۔