هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

ہارس ٹریڈنگ میں پی ٹی آئی کے 15ارکان ملوث ہونے کا انکشاف

 اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ الیکشن میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے 15ارکان صوبائی اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔زرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی نے پیسے لے کر اپنے ووٹ بیچے۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان میں زاہد درانی، عبید میر، افتخار مشوانی، عبدالحق، قربان خان، شاہ فیصل، گل شاہد خان، جاوید نسیم، محب اللہ، نگینہ، دینہ ناز، زرین ضیا، نرگس، خاتون بی بی اور یسین خیل شامل ہیں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم