جمعرات 26 اپریل 2018ء
جمعرات 26 اپریل 2018ء

پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے ایک مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرے۔عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ وہ پرویز مشرف کو گرفتار کر کے خصوصی عدالت کے سامنے پیش کرے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آئین شکنی کے مقدمے میں خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر کی گرفتاری کے لیے حکومت کو انٹرپول سے رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سے پہلے خصوصی عدالت پرویز مشرف کو آئین شکنی کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے چکی ہے لیکن حکومت نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے انٹرپول سے رابطہ نہیں کیا۔پرویز مشرف کے بیرون ملک چلے جانے کے بعد حکومت کا موقف تھا کہ ا±نھوں نے ملزم کو سپریم کورٹ کے حکم پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے اپنے حکم میںپرویز مشرف کی گرفتاری میں مثبت اقدام نہ ا±ٹھانے پر وفاقی حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے اور اس تناظر میں حکومت نہ صرف ان کی اس ملک میں جائیداد کو قرقی کرسکتی ہے بلکہ پرویز مشرف کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بھی معطل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی طرف سے تین نومبر2007 میں ملک میں ایمرجنسی لگانے اور آئین کو معطل کرنے پر ا±ن کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر اس کی سزا موت ہے۔آئین شکنی کے اس مقدمے میں ملزم پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔دوسری طرف سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ا±نھوں نے سکیورٹی کے لیے حکومت کو درخواست دی ہے۔ پرویز مشرف کی طرف سے وطن واپس آنے کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔وزارت داخلہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ا±نھیں پرویز مشرف کی طرف سے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم