جمعرات 21 جون 2018ء
جمعرات 21 جون 2018ء

زرداری بغیر محنت ارب پتی کیسے بن گئے، عمران خان

کراچی (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ وہ بغیر محنت ارب پتی کیسے بن گئے انہوں نے کہا ہے کہ بے بی بلاول بتائیں کہ 10سال سے آپ کی سندھ میں حکومت ہے۔ 10 سال میں کراچی اور اندرون سندھ کوئی چیز بتائیں جو آپ نے ٹھیک کی ہے۔ بلاول بھٹو اپنے والد سے پوچھیں کہ وہ اربوں پتی کیسے بنے۔ جب اس سوال کا جواب دے دیں گے تو پھر میں مزید سوال پوچھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی کے حالات گندگی، پانی، سیوریج سسٹم پر کمیٹی بنائی تھی اور کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ شہر میں ساڑھے650 مقامات ہیں جہاں سے کھیتوں کو پانی دیا جارہا ہے ان میں سیوریج کا پانی ملا ہے کھیتوں کو جو پانی دیا جا رہا ہے۔ اس میں سیوریج ملا ہوا ہے اور کراچی میں پینے کے پانی کا جو حال ہے وہ بھی رپورٹ میں بتایا گیا چیف جسٹس نے کراچی میں گندگی اٹھانے کے لئے ایک ہفتہ دیا ہے۔ میں بے بی بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہاں 10سال آپ کی حکومت رہی ہے جگہ جگہ جا کر آپ بیانات دیتے ہیں کبھی کوئی بیان دیتے ہیں اور کبھی کوئی بیان دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ 10 سال میں کراچی اور اندرون سندھ میں کوئی چیز بتائیں۔ آپ نے ٹھیک کی ہے۔ عوام کے لئے تعلیم، صحت اور گندگی پر چیف جسٹس کے بیان پڑھ لیں اور آپ صاف پینے کا پانی نہیں دے سکتے بلکہ کراچی میں پانی ہی نہیں دے سکتے ہمیں یہ بتائیں۔ آپ بڑے بڑے بیانات دیتے ہیں یہ بتائیں کہ آپ 10سال میں کراچی کے لوگوں کی بنیادی ضروریات نہیں پوری کر سکے۔ ایک اور سوال میں آپ کے پاس چھوڑ کے جا رہا ہوں کبھی آپ اپنے والد صاحب سے پوچھیں کہ وہ اربوں پتی کیسے بنے، بلاول صاحب صرف یہ پوچھ لیں کہ انسان کوئی محنت کر کے پیسے بناتا ہے۔ آپ کا والد باہر بھی اربوں پتی ہے اور پاکستان میں بھی اربوں پتی ہے کبھی پوچھا ہے والد صاحب سے کدھر سے پیسہ آیا کبھی آپ نے یہ زحمت کی ہے کیونکہ آپ نے زندگی ایک گھنٹہ کام نہیں کیا۔ آپ کو پتہ ہی نہیں کہ محنت کش پہیہ کیسے بناتا ہے۔ آپ یہ تو پوچھیں کہ والد صاحب محنت کئے بغیر اربوں پتی بن کیسے گئے ہیں۔ جب اس سوال کا جواب دے دینگے پھر میں مزید آگے سوال پوچھوں گا۔