جمعرات 26 اپریل 2018ء
جمعرات 26 اپریل 2018ء

زینب قتل کیس، مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

لاہور(اے این این ) لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف اس نے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کیا تھا۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور نے درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت مجرم عمران کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ مجرم عمران اصل مجرم نہیں، ٹرائل کورٹ نے عجلت میں فیصلہ سنایا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم