هفته 26 مئی 2018ء
هفته 26 مئی 2018ء

پیٹرول 3 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز

  اسلام آباد(دھرتی نیوز) اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے پیٹرول 3 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیاہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 22 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔