بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

ممبرآزاد کشمیر اسمبلی کے بیٹوں پر گھریلو ملازمہ کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

گجرانوالہ ( دھرتی نیوز) ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر ( مہاجرین نشست) چوہدری محمد اسماعیل کے تین بیٹوں اور ایک بہو پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کر کے قتل کرنے کی ایف آئی آر تھانہ صدر گوجرانوالہ میں درج کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لا جا سکی۔ ایف آئی آر میں مدعی سلامت مسیح نے موقف اختیار کیا ہیکہ اس کی 17سالہ بیٹی کائنات ، محمد آصف کے گھر کام کرتی تھی جس کو محمد آصف ، محمد کاشف ، محمد طارق پسران چوہدری محمد اسماعیل اور ا±ن کی بہو بشمول ایک نامعلوم عورت تشدد کے بعد قتل کر دیا ہے۔ گزشتہ روز محمد آصف کے گھر سے سترہ سالہ کائنات کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے ایف آئی ار کے مطابق گھریلوصفائی پر مامور کیا گیا تھا اور صفائی ٹھیک نہ کرنے کے الزام میں اپنے والد کے سامنے تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔