پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

ایون فیلڈ ریفرنس،سزاﺅں کا خلاف اپیلیں دائر

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں۔دائر اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا قید، جرمانے، نااہلی اور جائیداد قرقی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کیا جائے، اپیلوں کا فیصلہ ہونے تک نواز شریف، مریم نواز اور صفدر کو ضمانت پر رہا کیا جائے، عارضی طور پر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کی جائے، اپیلوں میں جج احتساب عدالت اور نیب کو فریق بنایا گیا۔اپیلوں میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی ریفرنس اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا، صفائی کے بیان میں بتادیا تھا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا تھا اس لیے شک کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے، احتساب عدالت کے جج مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت سے سزا پانے والے تینوں مجرم اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں وکلا نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر سے ملاقاتیں کیں اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز نواز شریف سے ان کی والدہ اور بھائی شہباز شریف نے ملاقات کی تھی، ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں قانونی جنگ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت بھی ہوئی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 11سال، مریم نواز کو 7اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم