جمعه 16 نومبر 2018ء
جمعه 16 نومبر 2018ء

نورین فاروق ممبر قومی اسمبلی نامزد

   اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے خیبرپختونخواہ ( کے پی کے ) سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر جن خواتین کو ٹکٹ دے کر کامیاب کروایا ان میں محترمہ نورین فاروق بھی شامل ہیں ، نورین فاروق غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی بہو اور ممبر قانون ساز اسمبلی جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان کی بھاوج ہیں ، وہ سردار فاروق ابراہیم کی اہلیہ ہیں ، سردار فاروق ابراہیم پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) میں خدمات سرانجام دےنے کے بعد ریٹائرمنٹ کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں مقیم ہیں ، محترمہ نورین فاروق 2008ءسے پی ٹی آئی کی متحرک خواتین کارکنان میں شمار ہوتی تھیں ، قبل ازیں وہ سینٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی کی طرف سے امیدوار نامزد ہو چکی ہیں ۔