اسلام آباد (دھرتی نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔قبل ازیں حکومت نے تیس نومبر آخری تاریخ مقرر کی تھی اور تیس نومبر کو ایف بی آر اور سی بی آر کے تمام دفاتر اور نیشنل بنک کی برانچیز دیر تک کھلی رکھی گئی تھیں۔اب ایف بی ار کی ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق حکومت نے آخری تاریخ میں پندرہ دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔