پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں2روپے کمی کا اعلان

  اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو دو روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ نئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں، اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواتھا،اکتوبرمیں ہی پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا پر ہم نے قیمت نہیں بڑھائی۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر لیویز ڈیوٹی 8 سے کم کرکے6 اعشاریہ 51روپے کی، ن لیگ کے دور میں پٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا،مئی میں پٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا،نومبر میں پٹرولیم پرائس انٹرنیشنل طور پر کم ہونا شروع ہوئی،نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی چار شپس آئیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت اس وقت فکس ہوتی ہے جب شپس چلتا ہے،قیمت کا تعین اس وقت ہوتاہے جب شپ پورٹ سے نکلتاہے، روپے پٹرول کی قیمت میں کمی کی ہے،ہم نے پٹرولیم لیویز اور ٹیکس میں کمی کی، پٹرولیم مصنوعات کے ٹیکس میں تھوڑی ردو بدل کررہے ہیں۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2،2 روپے کی کمی کررہے ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا، اس کمی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں2روپے کمی کا اعلان  اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو دو روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ نئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں، اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواتھا،اکتوبرمیں ہی پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا پر ہم نے قیمت نہیں بڑھائی۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر لیویز ڈیوٹی 8 سے کم کرکے6 اعشاریہ 51روپے کی، ن لیگ کے دور میں پٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا،مئی میں پٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا،نومبر میں پٹرولیم پرائس انٹرنیشنل طور پر کم ہونا شروع ہوئی،نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی چار شپس آئیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت اس وقت فکس ہوتی ہے جب شپس چلتا ہے،قیمت کا تعین اس وقت ہوتاہے جب شپ پورٹ سے نکلتاہے، روپے پٹرول کی قیمت میں کمی کی ہے،ہم نے پٹرولیم لیویز اور ٹیکس میں کمی کی، پٹرولیم مصنوعات کے ٹیکس میں تھوڑی ردو بدل کررہے ہیں۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2،2 روپے کی کمی کررہے ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا، اس کمی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا ۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم