پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

کمرشل بینکوں نے ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا اعلان کردیا،

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کمرشل بینکوں نے صارفین کیلئے ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا اعلان کردیا، جنوری 2019 سے تمام بینک اپنے صارفین سے ایس ایم ایس سروس چارجز وصول نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکوں نے صارفین کیلئے جنوری 2019 سے ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ملک میں اس وقت بیشتربینک آن لائن رقم کی ادائیگی اور اے ٹی ایم سے نکالی جانے والی رقوم کے نتیجے میں موصول ہونے والے ایس ایم ایس پر ماہانہ کی بنیاد پر کئی سو روپے وصول کرتے ہیں۔ ایس ایم ایس کی سہولت صارفین کیلئے ایک بہت ہی فائدہ مند سہولت ہے۔ کسی دوسرے شخص کی جانب سے بینک اکاونٹ تک رسائی کی صورت میں بینک فوری طور پر اصل صارف کو ایس ایم ایس الرٹ بھیج دیتا ہے۔ تاہم ایس ایم ایس سروس چارجز کے باعث صارفین سیکورٹی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔ بیشتر صارفین ایس ایم ایس کی مد میں محض چند سو روپے کی فیس بھی ادا نہیں کرنا چاہتے۔ اسی لیے ان کے بینک اکاونٹس باآسانی ہیک کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم بینکوں پر حالیہ سائبر حملوں کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سخت ہدایات جاری کیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے بعد اب تمام کمرشل بینکوں نے صارفین کیلئے ایس ایم ایس سروس کی سہولت مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ صارفین کو بذریعہ ای میل بھی الرٹس بھیجے جائیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ کسی بینک کی جانب سے ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں اسے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔       

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم