جمعه 22 نومبر 2019ء
جمعه 22 نومبر 2019ء

راولپنڈی صدر میں نصف صدی سے تعمیرکشمیریوں کی املاک مسمار

راولپنڈی ( دھرتی نیوز ) راولپنڈی صدر کے علاقے میں 50سال سے زائد عرصہ سے زیر استعمال کشمیری خاندانوں کی پراپرٹی کو تجاوزات قرار دے کر گرا دیا گیا ، آدم جی روڈ پر واقع جن معروف ہوٹل کے ایک حصے کو مسمار کیا گیا ان میں ریکس ہوٹل ، کلاسک ہوٹل ، الشمس ہوٹل ، کشمیر ہوٹل اور الممتاز ہوٹل اور دیگر عمارات شامل ہیں ، ریکس ہوٹل سابق وزیراعظم صدر آزادکشمیر ، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنماء سردار محمد یعقوب خان کی ملکیت تھا ، الشمس ہوٹل معروف سرمایہ کار سنٹوریس کے مالک اور سابق صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس کی ملکیت تھا ، اس طرح الممتاز ہوٹل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور رائیل پیلس ہوٹل کے مالک سردار حاجی محمد رشید خان کی ملکیت تھا ، ان جملہ ہوٹل مالکان بشمول سعدیہ ہوٹل کے مالکان ضلع پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ نصف صدی سے نسل در نسل راولپنڈی میں ہی کاروبار کرتے آئے ہیں اور مذکورہ ہوٹل بھی چالیس سے پچاس سال قبل تعمیر کیے گئے تھے ، وفاقی حکومت کے اس اقدام سے ان مالکان کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ، اس اقدام پر کشمیریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ Back to Conversion Tool