منگل 21 مئی 2019ء
منگل 21 مئی 2019ء

آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی کابینہ نے جعلی اکاونٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)کی رپورٹ میں شامل آصف علی زرداری سمیت  172 افراد کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قومی خزانے کے ایک ایک روپے کا حساب ہوگا، امید ہے آصف علی زرداری جے آئی ٹی کو سنجیدہ لیں گے۔ احتساب کا عمل بغیر کسی خوف و خطر جاری رہے گا۔ کچھ لوگ باہر بیٹھ کر پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔ جے آئی ٹی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے لئے حکومتی ذرائع کو استعمال کیا گیا۔ 172 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں۔ ن میں آصف زرداری سمیت جعلی اکاونٹس میں ملوث دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں دونوں بڑے سودے بازی کرلیں اور ہنسی خوشی زندگی گزاریں، ملک میں احتساب کا عمل بلاخوف و خطر جاری رہے گا، کرپٹ لوگ اوپر سے ہنس رہے ہیں لیکن درحقیقت اندر سے رو رہے ہیں۔ 31 دسمبر سے پہلے آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چودھری نے پہلے جواب دیا ان شااللہ، تاہم پھر انہوں نے کہا ہمیں کیا پتہ۔فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں امن کی صورتحال اچانک خراب ہوئی اور علی رضا عابدی کے قتل سمیت کئی واقعات ہوئے، شہر میں کچھ گینگز دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور باہر بیٹھے کچھ لوگ امن خراب کررہے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں امن خراب کرنے کا معاملہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے اٹھایا جائے گا۔کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگیوزیر اطلاعات نے کہا کہ الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے برطانیہ میں بیٹھ کر کراچی میں لوگوں کے قتل کے احکامات جاری کیے، لیکن برطانوی حکام نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر وفاقی کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ الطاف حسین کا تشدد پر اکسانے کا معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا، کراچی میں جنوبی افریقہ کے گینگز بھی متحرک ہیں اور جہاں سے یہ آپریٹ ہورہے ہیں وہاں بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا بہت ضروری ہے، دفتر خارجہ کو دونوں ممالک کو توجہ دلانے کی ہدایت کی ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کی جارہی ہے اور وہاں بیٹھے لوگ پاکستان کے امن کو خراب کررہے ہیں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم