اتوار 17 فروری 2019ء
اتوار 17 فروری 2019ء

سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سروس مہیا کی جائے گی، سردار تنویر الیاس

پانیولہ(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر اورموجودہ چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہاتاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ادارے میں ون ونڈو سروس مہیا کی جائے گی ایسا نظام وضع کریں گے تاکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار منصوبوں پر بہتر سرمایہ کاری کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرمایہ کاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے وفد میں شامل سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی پالیسیوں کو آگے بڑہاتے ہوئے انڈسٹریل زونز پر کام کیا جائے گا ہماری کوشش ہو گی کہ سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنائیں تاکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اور یہ ہر شعبے میں سرمایہ کاری کر سکیں ہم ملکی معشیت کو مضبوط کریں گے تاکہ ملک سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہو اس وقت ملک میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں صرف منصوبہ بندی کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ ملکی اور اجتماعی مفاد کو مقدم جانا کیونکہ مضبوط و مستحکم پاکستان ہمارے لئے ناگزیر ہے ملک کے جملہ سرمایہ کار معشیت کو مسحتم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، دریں اثناء سابق صوبائی وزیر اور نو متعینہ چیئر مین سرمایہ کاری و تجارت سردار تنویر الیاس خان کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہفتے کے روز بھی مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھارہا گزشتہ دنوں ملک کے معروف ٹاجروں سماجی شخصیات آزادکشمیر کے ٹریڈرز وکلاء صحافیوں سیاسی رہنماؤں اور ملکی سرمایہ کاروں نے ان کی رہاشگاہ پر آکر انہیں بطور چیئرمین تعیناتی پر مبارکباد پیش کی گلدستے دیئے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ سردار تنویر اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دیں گے بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کرتے ہوئے ملکی معشیت کو مستحکم اور بے روز گاری کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے Back to Conversion Tool

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم