جمعرات 14 نومبر 2019ء
جمعرات 14 نومبر 2019ء

پی ٹی آئی کی صوبائی تنظیمیں معطل،نئے ریجنزکا اعلان،آزاد کشمیر کی تنظیم بحال

اسلام آباد(دھرتی نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی  تمام صوبائی تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں۔کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کیا گیا۔صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔جس کا  بھی باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب کو شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا۔سندھ کے لئے سکھر، حیدر آباد، کراچی اور نواب شاہ ریجنز قائم کیے گے ہیں۔خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی خیبرپختونخواہ ریجنز میں تقسیم کیے گے۔ بلوچستان کے لئے شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 3 تنظیمی یونٹس پر مشتعمل ہوگا۔تحریک انصاف اوورسیز ڈھانچہ 5 ریجنز پر مشتمل ہوگا۔او آئی سی کے لئے امریکی، یورپی، ایشیائی، آسٹریلوی اور افریقی ریجنز قائم کیے گے۔او آئی سی کے ہر ریجن کا الگ سیکرٹری مقرر کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آزاد کشمیر کے ضلع میر پور کے ایک حلقہ میں ضمنی الیکشن کے شیڈول جاری ہونے کے باعث آزاد کشمیر کی تنظیم سازی بحال رکھی گئی ہے۔واضع رہے کی اس حلقے سے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر  بیر سٹرسلطان محمود خود امیدوار ہوں گے۔