هفته 11 اپریل 2020ء
هفته 11 اپریل 2020ء

جے کے پی پی کا مشاورتی کنونشن آج اسلام آباد میں ہو گا،نبیلہ ارشاد

راولپنڈی (دھرتی نیوز)  جموں کشمیر پیپلزپارٹی (جے کے پی پی) کی سابق سینئر نائب صدر و جنرل سیکرٹری نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے آج 9 دسمبر کو  نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی کا علیحدہ سے مشاورتی کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ  نے کہا ہے کہ 5اگست 2019ء کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے اعلان کے بعدمیں نے ذاتی حیثیت میں وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھ کر کشمیر میں رونما ہونے والے حالات کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی اور بعد ازاں ایک تقریب میں پاکستان کی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو مدعو کیا جو پارٹی کے بعض رہنماؤں کو ناخوشگوار گزرا اورمجھے ایک شوکاز نوٹس بھیجا گیا اور پھر کچھ عرصہ کے بعد پارٹی کی رکنیت پہلے معطل کی گئی اور پھر منسوخ کر کے مجھے پارٹی سے غیر آئینی طریقے سے نکالنے کی کوشش کی گئی، 9دسمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا کنونشن  غیرآئینی اور غیر قانونی ہے۔اس لیے میں نے اپنے ہم خیال سیاسی کارکنوں سے مشاورت کے لیے آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشاورتی کنونشن کروانے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ زیادہ تعداد میں اس مشاورتی کنونشن میں شرکت کریں۔ ٓٓئین

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم