پیر 12 اپریل 2021ء
پیر 12 اپریل 2021ء

آزاد کشمیر میں ٹیکس کا نظام آن لائن کر نے کا معاہدہ

راولاکوٹ / مظفر آباد(دھرتی نیوز) آزاد کشمیر میں تیرویں آئینی ترمیم کے بعد ٹیکس جمع کرنے والے ادارے ان لینڈ ریونیو(آئی آر) اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر)کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت آئندہ سال سے آزاد کشمیر میں بھی ٹیکس ریٹرن آن لائن جمع کی جائے گی جس کے لئے ایف بی آر ٹیکنیکل معاونت کرے گا۔ معاہدہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں دونوں اداروں کے حکام نے دستخط کیئے۔ اس حوالہ سے آزاد کشمیر میں مظفرآباد، میرپور میں ان لینڈ ریوینیو کے نئے دفاتر قائم کیئے جارہے ہیں جو آن لائن جمع کی گئی ٹیکس فائلز کا ریکارڈ مرتب کریں گے جس کے بعد ٹیکس فائلر کو بذریعہ ای میل ہی تمام معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔ دریں اثناء ایف بی آر نے آزاد کشمیر کے ٹیکس فائلرز کا ریکارڈ برائے 2020-21 مرتب نہ کرنے کے باعث یکم مارچ سے آزاد کشمیر کے تمام ٹیکس فائلرز نان ٹیکس فائلرز کے زمرہ میں آ گئے ہیں جس کی وجہ سے بینکوں نے لاکھوں روپے کی ٹیکس کٹوتی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ بینکوں کے ذریعے رقم کی منتقلی پر ٹیکس فائلر اور نان ٹیکس فائلر کے لئے علیحدہ علیحدہ قوانین لاگو ہو تے ہیں۔ ایف بی آر نے کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر ہی ان ٹیکس فائلر کو نان ٹیکس فائلر کر دیا ہے۔ اس حوالہ سے جب ان لینڈ ریوینیو کے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں چونکہ ٹیکس فائل مینوئل طریقہ سے جمع کی جاتی ہے جس کا ریکارڈ اکٹھا کر کے ایف بی آر کو بھیجا جاتا ہے جو اپنی ویب سائٹ پر اسے اپ لوڈ کرتے ہیں لیکن ایف بی آر کے سافٹ ویئر میں کوئی مسئلہ آجانے کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آرہا ہے جسے جلد حل کرنے کیلئے ایف بی آر سے رابطہ میں ہیں۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم