منگل 25 جنوری 2022ء
منگل 25 جنوری 2022ء

دینہ،اسکول کے بچوں کی کوسٹر حادثے کا شکار،3 جاں بحق

دینہ (دھرتی نیوز)ہائی وے پولیس کے مطابق تفریحی دورہ پر مری گئی سکول کی بچیوں کی ایک کوسٹر دینہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس میں دو طالبات سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق اتوار کی صبح فجر کے وقت  لاہور کے ایک نجی اسکول  کے طالب علم لاہور سے مری بغرض معلوماتی دورہ جارہے تھے کہ راستے میں دینہ کے مقام پر ان کی کوسٹر ایک پک اپ وین کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پک اپ وین سے ٹکرائی اور ریلوے پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جا گری۔ کوسٹر میں 30 سے 32 افراد سوارتھے، جن میں سے تین کی جان چلی گئی، چار شدید زخمی ہوئے اور باقی معمولی زخمی تھے۔  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک بیان میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جان سے جانے والوں کے لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم