منگل 25 جنوری 2022ء
منگل 25 جنوری 2022ء

پہلی قومی سلامتی کمیٹی برائے 2022-2026 کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی کمیٹی برائے 2022-2026 کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا 36 واں اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جہاں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دی۔وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ‘قومی سلامتی کونسل کے اجلاس نے آج ملک کی پہلی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی ہے’۔انہوں نے کہا کہ‘یہ پالیسی کل یعنی منگل کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی’۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے، پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہے، قومی سلامتی ڈویژن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی پر مؤثر عمل درآمد کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔وزیر اعظم نے مشیر قومی سلامتی کو پالیسی پر عمل درآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اجلاس کے دوران پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکیورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سیکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ پالیسی قومی سلامتی کمیٹی سے منظوری کے بعد اب وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی جبکہ پالیسی پر مبنی دستاویز بعد ازاں جاری کردیا جائے گا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیرخزانہ شوکت ترین، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مشیر قومی سلامتی، اور سینئر سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم