بدھ 15  اگست 2018ء
بدھ 15  اگست 2018ء

کرکٹ ایسوسی ایشن پونچھ زون کے انتخابات مکمل ہوگئے

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ ایسوسی ایشن پونچھ کے انتخابا ت مکمل ہو گئے ، نتائج کے مطابق سلیم ظہور پینل کے مہتاب فاضل صدر ، زوہیب حسین جنرل سیکرٹری ، ساجد حسین شاہ سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے ،گزشتہ روز ہفتہ کو میرپور میں انتخابی عمل کو مکمل کیا گیا ، سولہ رائے دہندگان میں سے پندرہ نے اپنا حق استعمال کیا ، پول شدہ پندرہ ووٹوں میں سے مہتاب فاضل نے دس جبکہ مد مقابل امیدوار عرفان بابر نے پانچ ووٹ حاصل کئے، واضح رہے کہ مد مقابل پینل نے ان انتخابات کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا جس کے باعث انتخابی عمل چھ ماہ التواءکا شکار رہا ، سلیم ظہور ، مظہر حسین نذر ، شاہد خوشحال ، شہزاد افضل، اعجاز رحیم ، طاہر اکرم ، اعجاز شریف نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے فروغ اور بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم