منگل 17 مئی 2022ء
منگل 17 مئی 2022ء

پولیس اسپورٹس فیسٹیول 12مئی سے شروع ہو گا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) راولاکوٹ میں "پولیس سپورٹس فیسٹیول 2022" کا انعقاد12مئی سے 15مئی تک راولاکوٹ شہر سے کچھ فاصلے پر چک ائیرپورٹ پر شروع ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،فیسٹیول میں کھیلی جانے والی 6گیمیز میں کرکٹ ، فٹبال ، والی بال ، شوٹنگ ، بیڈمنٹن، پاور گلائیڈنگ شامل ہیں جبکہ فوڈ کورٹ، پولیس بینڈ سمیت دیگر اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔ ایک عرصے کے بعد راولاکوٹ میں اس طرح کے فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جو ٹیمیں اس اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لے رہی ہیں ان میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،پولیس ،پاک آرمی، غازی ملت پریس کلب ،ڈسٹرکٹ بار، ڈاکٹرز (پی ایم اے) کی ٹیمیں شامل ہیں۔