راولاکوٹ (دھرتی نیوز) :آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفراباد میں ” جلال آباد پارک“ کے نام سے ایک پارک کی از سر نو تزئین و آرائش 2007 میں کی گئی جس کے لیے مالی امداد ”سیو دی چلڈرن “ نامی این جی او نے کی ۔اس پارک کا افتتاح 8 اکتوبر 2007اس وقت کے صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے زلزلہ کے دو سال پورے ہونے پر کیا تھا ۔وزیر اعظم ہاوس سے کچھ فاصلے پر تعمیر کیے گئے اس واحد پارک کی دیکھ بھال کے لیے بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے لیکن آہستہ آہستہ اس پارک میں گندگی کے ڈھیر لگنے شروع ہو چکے ہیں ،پینے کے پانی کا واحد کولر زنگ آلودہ ہو چکا ہے اور بچوں کے لیے مختص ایریا میں جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔بچوں کے لیے تفریح کی اس واحد جگہ کی اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی گئی تو جلد ہی یہ اپنی قدر کھو دے گی اور بچے اس صحت مند تفریح سے محروم ہو جائیں گے۔

مظفرآباد(دھرتی نیوز)حکومت آزادکشمیر نے ڈی ایم جی کیڈر کے 17انتظامی آفیسران تبدیل کر دئیے،جن میں5ڈپٹی کمشنر اور 11اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہیں ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، نوٹیفکیشن کے مطابق تہذیب النساء ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو تبدیل کرتے ہوئے کمشنر بحالیات، مسعود الرحمان پی ایس او ہمراہ وزیراعظم کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،چوہدری محمد فرید آفیسر مینجمنٹ گروپ کو ڈپٹی کمشنر نیلم،سردار محمد وحید خان ڈپٹی کمشنر نیلم کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باغ ، چوہدری گفتار حسین ڈپٹی کمشنر باغ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر جبکہ عدنان خورشید ڈپٹی کمشنر باغ کو تبدیل کرتے ہوئے پی ایس او ہمراہ وزیراعظم تعینات کردیا ۔ مسعود الرحمان سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے اسلام آباد میں ہیں ۔جس کی تکمیل تک ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا چارج تہذیب النساء کے پاس ہی رہے گا۔دریں اثناء ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالقیوم رجسٹرار بورڈ آف ریونیوکو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر لیپہ،شوکت گیلانی اسسٹنٹ کمشنر اٹھمقام کو رجسٹرار بورڈ آف ریونیو،راجہ محمد عظیم اسسٹنٹ کمشنر لیپہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر اٹھمقام ،وحید اسلم اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل ،قاضی وسیم احمد اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل تعینات کر دیا گیا ۔سید ممتاز حسین کاظمی اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد کو تبدیل کر کے راولاکوٹ ،شکیل عباسی ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد ،حسام ساجدایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر برنالہ ،انعام باری ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر ترقیاتی ادارہ میرپور کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ ،سردار ذیشان نثار اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال جبکہ سکندر حیات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سدہنوتی کو تبدیل کر کے ہجیرہ تعینات کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ایشین ترقیاتی پروگرام ( اے ڈی پی ) برائے آزادکشمیر محمد رقیب خان کو تبدیل کر کے چیئرمین مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایم ڈی اے ) تعینات کر دیا گیا گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان کا یہ دوسری مرتبہ تبادلہ کیا گیا ہے قبل ازیں وہ تین سال تک ایم ڈی اے میرپور میں تعینات رہے جس کے بعد انہیں ڈی جی شہری دفاع اور بعد ازاں ایشین ترقیاتی بینک میں تعینات کیا گیا اور اب انہیں چیئرمین ایم ڈی اے تعینات کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء وفاقی حکومت نے وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تعینات ڈی ایم جی کیڈر کے سینئر ترین بیوروکریٹ ڈاکٹر اعجاز منیر کو چیف سیکرٹری آزادکشمیر تعینات کردیا ہے۔وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ بلاک سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے سکندر سلطان راجہ کے تبادلے کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد ڈاکٹر اعجاز منیر کو آزادکشمیر کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کردیا ہے۔یاد رہے کہ آزادکشمیر کے سینئر بیورو کریٹ ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کے پاس چیف سیکرٹری کا اضافی چارج تھا۔



Head Office Dharti : 0092 5824 445864
E-mail:dailydhartiajk@gmail.com

   A PROJECT OF : EARTH VISSION PUBLICATION PVT.LTD

Powered by Solution's