واشنگٹن .....دھرتی نیوز....فیس بک کی ترجمان کرسٹین چن کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کا مطالبہ اپنے صارفین کی حقوق کے تحفظ کے پیش نظر مسترد کر دیا ہے۔واشنگٹن .....دھرتی نیوز....پاکستان نے جعلی اکاؤنٹس بنا کر فیس بک پر قابل اعتراض مواد کی اشاعت روکنے کے لیے فیس بک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنے صارفین کے اکاؤنٹس موبائل فون نمبر سے منسلک کر دے تاکہ ڈیٹا بیس کے ذریعے ان کا کھوج لگا کر ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔واشنگٹن .....دھرتی نیوز....ہم اپنی کمیونٹی کو حکومت کی غیر ضروری اور حد سے زیادہ مداخلت سے تحفظ فراہم کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ترجمان

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 8جولائی کو برہان مظفروانی شہید کی برسی ،13جوالائی کو یوم شہدائے کشمیر قومی سطح پر عقیدت و احترام اور 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان قومی جوش و جذبے سے منانے کی ہدایت کر دی برہان مظفروانی شہید کی برسی کے موقع پر شہید کی تحریک آزادی کے لیئے خدمات ،قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا حسب روایت یوم شہدائے کشمیر کی تقریبات منعقد ہوں گی صدر ،وزیراعظم کے پیغامات جاری ہوں گے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آزادکشمیر کے تمام اضلاع ،تحصیل ،صدر مقامات پر تقریبات ہوں گی وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی ہے کہ امسال برہان مظفروانی شہید کی برسی سمیت تمام اہم ایام کو خصوصی طور پر منایا جائے ۔