هفته 24 جولائی 2021ء
هفته 24 جولائی 2021ء

آزاد کشمیر پولیس کے چار سنیئر انسپکٹرز ڈی ایس پیز ترقیاب

  مظفراباد (دھرتی نیوز)آزاد کشمیر پولیس کے چار سنیئر انسپکٹرز کو ترقی دے کر ڈی ایس پیز کے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نثار یوسف انسپکٹر پولیس حال متعینہ ضلع بھمبر،صغیر احمد انسپکٹر پولیس حال متعینہ ضلع راولاکوٹ،اشتیاق احمد گیلانی انسپکٹر پولیس حال متعینہ ضلع راولاکوٹ،علی رضا ڈار انسپکٹر پولیس حال متعینہ مرکزی دفتر پولیس شامل ہیں۔ترقی پانے والے افسران جلد ہی نئی جائے تعیناتیوں پر حاضری دیں گے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم