بدھ 16 جون 2021ء
بدھ 16 جون 2021ء

آزاد کشمیر میں کرونا ویکسین کی آگہی مہم کا آغاز

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے شعبہ ای پی آئی نے یونیسیف کے تعاون سے ایک آگہی مہم شروع کی ہے جس کا مقصدکرونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لیے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں لگائی جانے والی ویکسین کے منصوبے کو کامیاب بنایا جا سکے۔اس حوالے سے ابتدائی مراحل میں ڈی ایچ او آفس راولاکوٹ میں مقامی صحافیوں کو یونیسف کی کنسلٹنٹ برائے کورڈ19 ن ڈاکٹر سدرۃالعین نے ویکسین سے متعلق بریفنگ دی اور ان افواہوں کو مسترد کیا کہ اس ویکسین کے کوئی نقصانات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کا عملہ رضاکارانہ ویکسین کروائے گا اس کے بعد ساٹھ سال سے زائد عمر کے لوگ یا پھر وہ شہری جو دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں گے کوویکسین لگائی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں دیگر شہری مستفید ہو سکیں گے۔ویکسین کے کوئی چارجز نہیں لیے جائیں گیااور اس کے لیے باقاعدہ مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں یہ سہولت میسر ہو گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویکسین کے حوالے سے شعور کو بیدار کرنے کے لیے میڈیا اپنا کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کے اندر غلط فہمیاں دور کی جائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر رفعت ڈی ایس او (ڈبلیوایچ او پونچھ)،ڈاکٹر ٓمنہ نواز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم انیڈ ای محمد اشفاق اعوان، اسسٹنٹ ڈایکٹر سردار سجاد خان، سردار شاہد رفیق ڈی ایس وی اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ اس وائرس کے پھلاؤ کے حوالے سے محکمہ اطلاعات اور میڈیا نے آگہی مہم میں بھرپور کردار ادا کیا جسکی وجہ سے کرونا وائرس آگہی عام ہوئی۔ہمیں اب بھی کرونا وائرس کے خطرناک وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری شدہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدآمد کرنا ہو گا۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم