بدھ 16 جون 2021ء
بدھ 16 جون 2021ء

پلندری،احکامات نہ ماننے والے تاجروں کو جرمانے،دکانیں سیل

پلندری،احکامات نہ ماننے والے تاجروں کو جرمانے،دکانیں سیل پلندری(کشمیر دھرتی)ضلعی سدھنوتی کی انتظامیہ اور پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقہ جات کا دورہ کر کے ہفتہ کے لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ حکومت آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ نے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے  اضافہ والے اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو کاروباری سرگرمیاں ماسوائے اشیاء ضروریہ کے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سدھنوتی کی چاروں تحصیلوں پلندری، بلوچ، تراڑکھل اور منگ میں کورونا ایس او پیز پر عملددرآمد کے لیے انتظامیہ اور پولیس نے کارروائیاں کیں۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تاجران کی دوکانیں سیل کی گئیں جبکہ متعدد کو جرمانے کیے گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چک کیا گیا اور گنجائش کے 50فیصد سے زائد افراد کو بٹھانے پر بھی جرمانے کیے گئے۔ انتظامیہ اور پولیس نے خبردار کیا ہے کہ فیس ماسک ہر فرد کے لیے لازم ہے اور فیس ماسک نہ استعمال کرنے والوں کے ساتھ سختی کی جائے گی اور جرمانے اور سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر 2ہفتوں کی پابندی ہے لہٰذا اس پر عمل کیا جائے ورنہ تحت ضابطہ کاروائیاں کی جائیں گی۔ لوگ ہجوم جمع کرنے سے پرہیز کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تا کہ کورونا کی موجودہ لہر کی شدت کو روکا جاسکے۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم